راولپنڈی ۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو زور دار تھپڑ دے مارا جس سے وہ زمین پر گرگئے
واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پیش آیا، جہاں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تھپڑ لگنے کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی۔
جھگڑے کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، جس کے بعد موقع پر موجود جیل عملے نے فوری مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین موقع پر ہی موجود رہے۔