اسلام آباد۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہو
قومی اسمبلی اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
وزیر امور کشمیر امیر مقام نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کی،آور کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تقسیم حق خودارادیت کو تسلیم کرتا ہے،5اگست 2019 کے بھارت کے اقدمات کی مذمت کرتے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں ایوان میں آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی حکام کے بیانات کی مذمت کرتا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکے
قرارداد کے مطابق ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے،ایوان کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ لے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے