اسلام آباد (سی این پی) تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کےاگلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کمالیہ جائیں گے۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل کمالیہ میں ہر طرف پی ٹی آئی پرچموں کی بہارہے جبکہ جلسے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، وزہراعظم عمران خان اج دوپہر تین بجے سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ اس موقع پر کمالیہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی متوقع ہے۔
ایم این اے ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ کمالیہ جلسے میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک ودیگر شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔کمالیہ جلسہ گاہ میں مرد حضرات کے لئے 20ہزار اور خواتین کے لئے 5ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">