راولپنڈی(نیوز رپورٹر) محمد حنیف عباسی وفاقی وزیر ریلوے نے آج راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں شاپس وغیرہ اور ریل گاڑیوں کا جائزہ لیا اور ریلوے اسٹیشن کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ ریلوے اسٹیشن کو صاف ستھرا رکھا جائے اور انے والے سائلین کے لیے بیٹھنے کا بہترین انتظام کیا جائے جب وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے بارے میں ہم نے عوام سے سوالات کیے کہ اپ کا ایسے وزیر کے بارے میں کیا کہنا ہے جو ورکروں کو ہدایت کرے کام اور صرف کام تو لوگوں کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے ایسے دبنگ اور کام کرنے والے وزیر اگر ہر ادارے میں ا جائیں تو عوام کی مشکلات بالکل دور ہو جائیں عوام نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو خراج تحسین پیش کیا اور محمد حنیف عباسی کے حق میں نعرے لگائے کہ ایسا دلیر اور دبنگ کام کرنے والا وزیر ہم نے پہلی بار دیکھا ہے جو کہ ہر چیز کا خود وزٹ کرتا ہے اور اپنے کام کو بہت اچھے طریقے سے نبھانا جانتا ہے محمد حنیف عباسی وفاقی وزیر ریلوے کے دورے کے بعد عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ اٹھی.
