اسلام آباد(کیپیٹل نیوز پوائنٹ سپیشل رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،عمران خان وزیراعظم ،پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہونگے، تاہم اس سے قبل چوہدری برادران کی جانب سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کیے جانے کا اعلان کر سکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے چوہدری پرویز الٰہی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آج ملاقات ہوئی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ، ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد (ق) لیگ کی قیادت میں جلد وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کرے گی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں بشمول ایم کیو ایم، (ق) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم عمران حان کو یقین دہانی کروا دی ہے جس پر چوہدری برادران اور دیگر اتحادی عمران خان کے حق میں ووٹ دیں گے ، ایسے میں متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ، جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے آج اسلام آباد میں ہونے والے عوامی جلسے کے اثرات بھی حکومت کے حق میں بہتر نتائج مرتب کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی اس جلسے کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں پورا زور لگا رہی ہے اور اس کا دعوی ہے کہ وہ ایک اور تاریخی جلسہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">