مسلم لیگ ن کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کو 28 مارچ کو جلسہ کرنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے این او سی کے مطابق ن لیگ کو صرف ایک دن کے لیے جلسےکی اجازت دی گئی ہے، اجازت نامہ ایک دن کے جلسہ کے لیے دیا گیا ہے، جلسے کے شرکا ریڈ زون نہیں جائیں گے، کسی کو ریذ زون کی طرف جانےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ن لیگ کو جاری این او سی میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران سری نگر ہائی وے سمیت کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی، جلسے کے منتظمین این او سی کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے جبکہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا ہے کہ جب سارے کارکن اسلام آباد پہنچ جائیں گے تو پھر ان سے خطاب کیا جائے گا۔