اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سعودی وزیر نے گرم جوشی سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا استقبال کیا ملاقات میں سعودی نایب وزیر حج ، پاکستانی سفیر احمد فاروق ، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ، قونصل جنرل خالد مجید اور اسداللہ فیض بھی وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کے ہمراہ تھے وفاقی وزیر سردار یوسف اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کے فوراً بعد ہوئی حجاج کرام کی خدمت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سردارمحمد یوسف کا فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کو خراج تحسین .
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیع کی قائدمیاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہےپاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں . سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا پاکستانی حجاج کرام کے مسائل کے حل اور بہترین سہولیات کے لئیے سرگرداں وفاقی وزیر سردار یوسف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں وفاقی وزیر سردار یوسف نے سعودی وزیر کیساتھ حجاج کرام کی رجسٹریشن مسائل پر بھی بات چیت کی وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کی جانب سےحجاج کو درپیش مسائل سامنے رکھنے پر پر سعودی وزیر حج نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو اعلی سطح پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا حجاج کرام کو سہولیات دینے کے لئیے ہر ممکن تعاون کریں گے،حجاج کرام اور معتمرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےپاکستان ہماری ترجیحات میں ہمیشہ سر فہرست رہا ہے.