ق لیگ پنجاب کی وزارت اعلی سے کم پر راضی ہونے کو تیار نہیں

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا معاملہ (ن) لیگ نے ،پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو پیشکش کر دی ، چوہدری برادران نے حکومت کو اپنا نقطہ نظر واضع کر دیا پنجاب کی وزارت اعلیٰ ٰسے کم بات نہ ہو گی اعلانیہ کو سامنے لایا جائے ، ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے چوہدری پرویز الٰہی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آج ملاقات ہوئی تھی مسلم لیگ ق نے اپنا واضح موقف سامنے رکھ دیا اور کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے مبہم یقین دہانی نہیں، واضح اعلان چاہیے لیکن ابھی تک اس کا اعلانیہ کو سامنے نہیں لایا گیا ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی منظوری کے بعد (ن) لیگ کی جانب سے ،پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو پیشکش پر حکومتی ارکان میں بے چینی پھیل گئی ہے عمران خان کی رابطہ کمیٹی نے (ق) لیگ کی قیادت پر زور دیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے وزیر اعظم عمران خان ہی فیصلہ کریں کے جس کے لئے( ق) لیگ اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی فیصلے کا امکان ہے ، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے (ق) لیگ کی قیادت اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات آج ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ حکومت کے اتحادیوں بشمول ایم کیو ایم، (ق) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ میں عمران خان کی رابطہ کمیٹی کو یقین دہانی کروا دی تھی کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ ٰسے کم بات نہ ہو گی ۔