اسلام آباد (کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاونڈیشن اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم این پی ایف اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شفافیت اور اعتماد پر مبنی ماحول اور بہتر ین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،ایم ڈی این پی ایف سید علی ناصر رضوی نے تمام ڈائریکٹرز کو این پی ایف ممبر شپ ڈرائیو کو تیز کرنے ،شہریوں اور پاکستان پولیس کے افسران کو این پی ایف کے تمام پراجیکٹس سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف کے ڈائریکٹر لا، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاو¿سنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاو¿سنگ کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے تمام افسران کی کارکردگی اور ان کو تفویض کردہ احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،میٹنگ میں قانونی پہلووں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، آئی ٹی انیشییٹوز کے حوالے سے پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی جبکہ ہاوسنگ سے متعلقہ معاملات پر بھی فیصلے کئے گئے اور متعلقہ افسران کو مخصوص اہداف تفویض کئے گئے، اس موقع پر ایم ڈی این پی ایف نے کہا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں موثر اور دور رس اقدامات کر رہا ہے.
ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہتر سہولیات، شفافیت اور اعتماد پر مبنی ماحول فراہم کر سکیں، نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان بھر کے پولیس افسران اور شہریوں کے بہتر مستقبل ،شہریوں تک مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مکمل معلومات، ممبرشپ اور انہیں بہترین انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ان پراجیکٹس سے پا کستان بھر کے تمام پولیس افسران اور شہری استعفادہ حاصل کر سکیں گے ،ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے مزید کہا کہ این پی ایف صحت کے شعبے میں شہریوں، پولیس افسران اور انکے اہلخانہ کو بہترین ،معیاری اور جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے دوران شہادت اور غازی کے مرتبہ پر فائز ہونے والے پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے.
نیشنل پولیس فاونڈیشن تمام شہداءکے اہلخانہ ،غازیوں اور پولیس افسران کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے،تمام پولیس افسران کے لئے جدید سہولیات سے مزید رہائشی پراجیکٹس ،بچوں کے تعلیم و تربیت کے لئے سکول و کالجز اور صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے جاری پراجیکٹس کو ناصر ف مزید فعال کیا جا رہا ہے ،بلکہ مستقبل میں مزید کئی نئے پراجیکٹس کو شروع بھی کیا جائے گا.