فیصل آباد(کرائم رپورٹر)پنجاب کلچر ڈے پر سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے اپنےدفتر میں پنجابی پگڑی پہن کر فرائض سرانجام دیئے،کلچر ڈے کے موقع پرایس ایس پی انویسٹیگیشن علی بن طارق اور ایس پی لائل پور ٹاؤن اور دیگر افسران نے روایتی پگڑی پہن کر دفتری امور سر انجام دیے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پنجاب کلچر ہماری پہچان ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےاس خوبصورت کلچراور دلفریب روایات کا تحفظ اور پرچار ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے پیش نظرپنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے دوران ڈیوٹی روایتی پگڑی پہنی اور فرائض منصبی سر انجام دیئے،اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہاکہ پنجاب کلچر ڈے کومنانا ایک احسن روایت ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد سرزمین پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے آگے بڑھاناہے زندہ قومیں اپنے کلچر کو نہ صرف زندہ رکھتی ہیں بلکہ آج پنجابی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے جو ہمیں امن بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے .