وزیراعظم عمران خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے پر آمادہ ہو گئے

وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے، اس حوالے سے حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کا مشن جاری ہے ، اس سلسلے میں حکومتی وفد آج پھر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچا۔

حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ، شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے پرویزالہی ،وجاہت حسین،مونس الہی،سالک حسین ،طارق چیمہ ملاقات میںموجود تھے
۔
ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم کا اہم پیغام چوہدری پرویزالہی کو پہنچایا۔

حکومتی وفد نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے ہیں ، پرویز الہی کو وزارت اعلی دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل کیپٹیل نیوز پوائنٹ نے اس حوالے سے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کی وزارت اعلی چودھری پرویز الہی کو دینے پر تیار ہو جائینگے جس کے بعد تحریک عدم اعتماد کی تحریک میں ق لیگ اپنا وزن حکومتی جماعت کے پلڑے میں ڈالے گی