حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی-باپ) نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔
اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے بی اے پی سے بھرپور تعاون کریں گے، بلوچستان کےعوام کے لیے ہم صدق دل سےکام کریں گے،4 ایم این ایز کا ساتھ دینے کے فیصلےکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بی اے پی کے فیصلےکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے، شہباز شریف کو جلد از جلد وزیراعظم بنائیں گے۔