تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس نہ جائے، وزیراعظم کا مراسلہ

وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔

خط کے متن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلا ق ہوگا۔

وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔