راولپنڈی ( سی این پی)اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت کانگو میں تعینات پاکستان ایوی ایشن یونٹ 6 فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ، شہیدوں میں 3 افسر اور 3 جوان شامل ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ 2011 سے امن مشن کے تحت کانگو میں تعینات ہے ۔ 29 مارچ کو کانگو میں جاسوسی مشن کے دوران یونٹ کا ایک پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں 6 پاکستانیوں سمیت 8 پیس کیپرز سوار تھے ، تمام پاکستانی فوجیوں نے اس حادثے میں جام شہادت نوش کر لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حادثے میں شہید ہونے والوں میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان،شریک پائلٹ میجر سعد نعمانی اور میجر فیضان کے علاوہ نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، فلائٹ انجینئر،حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف اور گنر حوالدار محمد جمیل شامل ہیں ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں سرگرم عمل کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو وقفے وقفے سے تنازعات کے شکار علاقوں میں امن کی حفاظت کے چیلنجوں کے کاموں کو انجام دینے میں اور، اگر ضروری ہو تو، اعلیٰ ترین قربانیاں پیش کرنے میں خود کو ممتاز کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">