اسلام آباد (کرائم رپورٹر) قومی ہیرو ارشد ندیم کی اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد آمد ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک نے قومی ہیرو کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لئے جاری منصوبوں سے آگاہ کیااور یادگاری پولیس شیلڈ پیش کی ۔
اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو اور جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم نے اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک نے ارشد ندیم کو خوش آمدید کہا ،اس موقع پر انہوں نے قومی ہیرو کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے جاری مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا.
ان منصوبوں میں پولیس ریسپانس یونٹ، خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی ڈیسک، سیف سٹی پروجیکٹ اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات شامل ہیں،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے کہا کہ ارشد ندیم نہ صرف پاکستان کا فخر ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک عملی نمونہ بھی ہیں، انہوں نے ارشد ندیم کی محنت، لگن اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سپورٹس ہیروز کو سراہنا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ معاشرے میں مثبت پیغام عام ہوانہوں نے ارشد ندیم کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک خوبصورت یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ،ارشد ندیم نے اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات اور عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے ان اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا