اسلام آباد (سی این پی ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">