اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وزیراعطم شہباز شریف کی ہدایت پر کسٹم افسران کے سمگلروں سے روابط کے انکشاف کے بعد بننے والی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اصل کرداروں کو پس پشت ڈال کر دیگر کو لسٹ میں سر فہرست کردیا ۔اور ان افسران کے ذاتی موبائلز کو جو قبضے میں لینے کے بعد فرانزک کیلئے بجھوائے گئے تھے وہ بھی ایک ماہ بعد واپس کردیے گئے ۔رپورٹ کی روشنی میں ایف بی آر حکام نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے 3کسٹم افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بجائے ان کو تبدیل کردیا ۔
تحقیقاتی رپورٹ کی موصولی کے بعد ذرائع نے کیپٹل نیوز پوائنٹ کو بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ تحقیقاتی ٹیم نے روابط میں ملوث جن افسران کی نشاندہی کی گئی تھی وہ فہرست سے ٹاپ لسٹ سے نکال کر تیسری کیٹیگری میں شامل کر لیے ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے بندوں کے بندوں کو فہرست سے نکال کر اللہ کے بندوں کو پھنسا ئے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے ایکشن لینے کے بعد مفصل رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی تھی ۔
جس کے بعد ایف بی آر نے ابتدائی طور پر تین کسٹم افسران جن میں مختار احمد کو گوادر سے کراچی محمد علی خالد کو اسلام آباد محمد فیصل اسلام اباد سید علی رضا شاہ کو اسلام آباد سے کراچی تبدیل کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے کلیکٹر آصف ہرگن ڈرائیور جنید ستی کے خلاف کلیکٹریٹ اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران سمگلروں سے رابطے کے معاملے میں تحقیقات جاری تھی کو مبینہ طور پر سائیڈ لائن کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اصف ہرگن کا تبادلہ تحقیقات سے قبل وزارت خزانہ کے ایک اہم افسر سے مراسم ہونے کی وجہ سے وزارت خزانہ میں تعینات کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر افسران جن میں.
کلیکٹرافنان سمیت دیگر کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کاروائی متوقع ہےیادر ہے کہ کسٹم افسران کے سمگلروں سے روابط کے انکشاف کے بعد جن افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا ان میں ایڈیشنل کلکٹرملتان افنان جو اب پشاور میں ہیں،اسسٹنٹ کلیکٹر اسامہ دستگیر اسلام آباد،ایڈیشنل کلیکٹر ملتان فیصل،اسسٹنٹ کلیکٹر سرگودھا نعیم،سپرنٹنڈنٹ مجتبیٰ،انسپکٹر سکندر ڈیرہ غازی خان،انسپکٹر لاہور مشتاق،انسپکٹر ملتان لیاقت،انسپکٹر ڈیرہ غازی خان وقاص،انسپکٹر ضیاء اور محسن ملتان،انسپکٹر خالد صمد اور انسپکٹر ارشد،جمیل،عتیق اسلام آباد جبکہ سپاہیوں میں اکرم،عظمت،اسحاق کے علاوہ کلیکٹر کسٹم اسلام آباد آصف ہرگن، ان کے ڈرائیور جنید ستی ،مریم حق ڈپٹی کلیکٹر ملتان،ضیغم اسسٹنٹ کلیکٹر ملتان اور علی رضا انسپکٹر اسلام آباد شامل تھے.