اسلام آباد(سپشل رپورٹر)مودی سرکار پاکستان کی نفرت میں پاگل ہو گئی مودی میڈیا پاکستان کے خلاف جعلی خبروں کی برمار کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار ہے سرکاری ادارے سکول کالجز روٹین میں چل رہے ہیں جبکہ انڈین میڈیا پاکستان کی نفرت میں پروپگنڈا کر رہا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ڈرون اٹیک کیے گئے ہیں حالانکہ ڈرون اٹیک وہ افواج پاکستان نے ناکارہ بنا دیا .
اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے اسلام آباد کے شہریوں سے رابطہ کیا ان میں خالد ،شکیل، آصف ، غلام محی الدین ، عدنان نے کہا کہ انڈین میڈیا اور مودی سرکار پاکستان کی نفرت میں پاگل ہو چکی ہے جعلی پروپگنڈا کر رہے ہیں کہ پاکستان میں دھماکے ہو رہے ہیں حالانکہ اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں سکول کالجز اور دیگر کاروباری زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے اسلام آباد میں دھماکوں کے حوالے سے انڈین میڈیا کا پروپگنڈا بھی بے نقاب ہو گیا.
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہےاسلام آباد میں ڈرون حملے کی افواہیں جھوٹی ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اسلام آباد میں حالات معمول پر ہیں۔ کچھ پرائیویٹ لوگ جھوٹے سائرن چلا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں.ڈی سی اسلام آباد نے عوام سے گزارش ہے کہ ایسی چیزوں سے گریز کریں۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے یقینی طور پر اعلان کرے گی۔