آپریشن ”بنیان مرصوص” کی کامیابی پر پوری قوم افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے،دن کے اجالے میں بھارتی جارحیت کا جوابی وار کر کے دشمن کوعبرت کا نشان بنا یا گیا، مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب و مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” قومی غیرت کی روشن علامت ہے،دنیا پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” کی کامیابی پر پوری قوم افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے،دن کے اجالے میں بھارتی جارحیت کا جوابی وار کر کے دشمن کوعبرت کا نشان بنا یا گیا، پاک افواج نے دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچل دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے،،آپریشن ”بنیان مرصوص” قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے،دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے،وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں ۔