کسٹم چیک پوسٹوں پر کو حراساں کرنے ،رقم نہ دینے پر گاڑیاں بند کرنے کا انکشاف

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر )ملک بھر میں کسٹم چیک پوسٹوں پر کسٹم افسران اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو حرساں کرنے ، پیسے بٹورنے پیسے رقم نہ دینے گا ڑیاں بند کرنے ،سامان ضبط کرنے کی دھمکیوں کے خلاف ال پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے عہدیدان ممبر کسٹم کے پاس پہنچ گئے کسٹم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، ممبر کسٹم جنید جلیل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیف کلیکٹر کو احکامات جاری کر دیے۔ ال پاکستان ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے عہدیدان نے ممبر کسٹم کو ایک درخواست دی کہ کسٹم اہلکاروں کا پرچون سامان لے جانے وا لی گاڑیوں کے ڈرائیووں سےناروا سلوک شروع کر رکھا ہے آئے روز رقم کے تقاضے کسٹم کی چیک پوسٹوں پر ہزاروں روپے بٹورے جاتے ہیں رقم نہ دینے کی صورت میں بغیر اطلا ع کے گاڑیوں کو بند کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے ہمیں کسٹم کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ جن میں خصوصا روات راولپنڈی اٹک کے پی کے خیبر پختون خواہ خیبر اباد مردان نوشہرہ کوہاٹ اور پشاور کسٹم سکواڈ کی جانب سے مسلسل لوٹا اور تنگ و پریشان کیا جا رہا ہے اور بغیر مستند اطلاع کے چیکنگ کے نام پر مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں ویپاریوں اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو مختلف مکانوں سے لوٹا جا رہا ہے جو کہ نہ صرف گڈز ٹرانسپورٹ کاروبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ پاکستان کے بزنس سیکٹر کو بری طرح متاثر کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہماری ایف بی ار بورڈ کے احکام محکمہ کسٹم نمائندگان اور ان سے منسوب دیگر اداروں کے سربران سے تقریبا ہر سال ملاقات ہوتی رہی ہے جس پر انہوں نے شنوائی کر کے فوری نوٹس لے کر ایکشن بھی لیے لیکن بدقسمتی سے ایک دو ہفتے گزرنے کے بعد وہی پرانا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جاتا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ٹرانسپورٹ گڈز اسوسییشن کے عہدے داران نے ممبر کسٹم سے اپیل کی کہ ہمارے حوالے سے مشکلات و پریشانیاں کا ازالہ کر کے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کو مزید تباہ ہونے سے بچایا جائے اور ہمیں مدد فراہم کی جائے محکمہ کسٹم میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کاروائی کر کے ان کا قبلہ درست کیا جائے جس پر ممبر کسٹم نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چیف کلیکٹر کسٹم کو احکامات جاری کیے کہ معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔