اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )شاہ اللہ دتہ کے غاروں کے تحفظ اور ڈویلپمنٹ کے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے منصوبہ کے لئے آئندہ مالی سال 26-2025 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )کے تحت 32.074ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ59.940ملین روپے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 27.866 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء متوقع ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں شاہ اللہ دتہ کے غاروں کے تحفظ اور ڈویلپمنٹ کے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے منصوبہ کے لئے 32.074ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔