آبادی کے حوالے سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے منصوبہ کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 100 ملین روپے مختص

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزارت برائے قومی صحت کےآبادی کے حوالے سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے منصوبہ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 100 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 1998.820 ملین روپے ہے اور توقع ہے کہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے424 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 100 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔