اسلام آباد جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 4000 ملین روپے مختص

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے اسلام آباد میں قائم جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 4000 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 212734 ملین روپے ہے ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 4000ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔