انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
جمعرات کو مارچ کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 183 روپے48 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 185 روپےکا رہا۔
یکم اپریل کو نئے ماہ کے آغاز پر کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 184 روپے کا ہوگیا جب کہ تھوڑی ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت مزید 10 پیسے بڑھی جس سے ڈالر 184.00 روپے کا ہوگیا۔