اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفروضوں پر نہیں ٹھوس دلائل پر بات کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ احتساب کا بیانیہ دم توڑ چکا، احتساب کے نعرے کی آڑ میں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں مفروضوں کی بنیاد پر بات کم ہی کرتا ہوں، ٹھوس دلائل پر بات کرتا ہوں۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ عمران خان اب کہہ رہے ہیں کہ بین الاقوامی سازش ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں آپ کے سیاسی ناٹک کا خاتمہ ہوگا،عمران نیازی یہ قوم اب آپ کو اجازت نہیں دےگی
شہباز شریف نے کہا کہ یہ آپ کا آخری اور سب سے بھونڈا اقدام ہے،آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پرسوں آپ کو شکست فاش ہو گی۔
اُن کا کہنا تھاکہ آپ ایک جھرلوکےذریعے آئےاور ہم آئینی طریقے سے آپ کوہٹارہےہیں،اب آپ کہتے ہیں میں ایک لاکھ لوگ لاؤں گا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہاکہ میں تو عمران کی تقریر سنتا نہیں،میں لیڈر آف دی اپوزیشن ہوں اور مجھے معلومات تو مل جاتی ہے،عمران خان نے گالم گلوچ کو آرڈر آف دی ڈے بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کل انہوں نے کہا کہ ان کے باہر اثاثے ہیں،تمہیں شرم آنی چاہیے عمران نیازی یہ باتیں دہراتے ہوئے، اگر ہمارے باہر اثاثے ہیں تو تم لے کر کیوں نہیں آئے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ پنجاب میں اتنی کون سےسازش ہےکہ20منٹ میں ارکان اپنا امیدوارسامنےلائیں۔
ان کا کہنا تھاکہکہا نوے دن میں کرپشن کا خاتمہ کر دوں گا، کہا پٹرول کی قیمت بڑھے یا ڈالر مہنگاہو تو وزیر اعظم کرپٹ ہے،ہم نے اپنے ادوار میں کرپشن کے خاتمے کا کبھی ڈھنڈورا پیٹا۔