اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ، سیکریٹری مذہبی امور سید عطاء الرحمان کی ملاقات وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وفاقی وزیر اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ دی۔جدہ میں تعینات ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔
