وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اور معاونین خصوصی نے دفاتر خالی کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفتر سے سارا سامان گھر منتقل کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان نے دفتر میں رکھا سامان اور دستاویزات گزشتہ رات اپنے گھر پشاور منتقل کیں۔
دوسری جانب وزیراعظم آفس میں معاونین خصوصی نے بھی دفاتر خالی کر دیے ہیں اور اپنا سامان گھروں میں منتتقل کردیا۔
وزیراعظم عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو پہلے ہی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی جس میں اپوزیشن نے اپنی یقینی فتح کا دعویٰ کیا ہے۔