اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباددی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔