صدر مملکت نے نگران حکومت کے قیام کیلئے خط لکھ دیا۔صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔
صدر مملکت کے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو اسپیکر قومی اسمبلی 8 ارکان اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی سابق قومی اسمبلی ارکان اور سینیٹ ارکان پر مشتمل ہوگی۔