اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) صدر مملکت نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا ایوان صدر اسلام آباد میں نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی موجود تھے۔
