اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )صدرمملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
