چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمٰن الغریبی کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی حالات،بحری سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمٰن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی حالات خصوصاً بحری سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.