چند شرپسند عناصر بلوچستان اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ ( آئی ایس پی آر) جنرل احمد شریف چودھری

ر اولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چند شرپسند عناصر بلوچستان اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے یہ بات انہوں نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بنيانٌ مرصوصٌ کے تحت دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی حکمت عملی، قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جس پر طلبہ نے بھرپور انداز میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی عوام کے تعاون، خصوصاً نوجوانوں کی حمایت سے ممکن ہوئی۔ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور کچھ عناصر ان رشتوں کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ و فیکلٹی نے مزید انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔