یوم استحصال کشمیر ہمیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات کی یاد دلاتا ہے،بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، نائب وزیراعظم و وزی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)شہدا کو یاد کرنا ہے جو بھارتی مظالم کا نشانہ بنے، کشمیر آج بھی بھارتی دبا کے آگے نہیں جھکا، کشمیریوں کی جرات و استقامت قابلِ تحسین ہے،جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننا چاہیے تھا، بدقسمتی سے طاقت اور سازش سے روکا گیا،70 سال سے اہلِ کشمیر زخموں کے ساتھ زندہ ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دینا ہے، بھارت کو اقوام متحدہ اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں رائے شماری کا انعقاد کرے، یہی انصاف اور امن کا راستہ ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں فرسودہ نہیں، آج بھی بھارت پر مکمل طور پر لاگو ہیں،انشااللہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیری خود فیصلہ کریں گے، بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر معطل کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن سیاسی سرگرمیوں کیلئے چننا کسی طور درست نہیں ،آپ کس کو پیغام دے رہے ہیں بھارت کو ؟،365دنوں میں سے کوئی اور دن نہیں چن سکتے ؟،اس اقدام کی مذمت کی جانی چاہیے ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت اپنے آپکو خطے کا چوہدری سمجھتا تھا،افواج پاکستان نے بھارت کے 6جہاز گرائے ،یہ اتحاد کا نتیجہ ھے دشمن کا غرور خاک میں ملایا ،بھارت نیو نارمل اور سپرمیسی کی بات کرتا تھا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر چل پڑا،یہ ترقی اب کسی کو ہضم نہیں ہورہی ،پاکستان جنگ نہیں چاہتا اگر ملی آنکھ سے ملک کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالی جائینگی،پاکستان کسی بھی جارحیت کا پہلے کی طرح بھرپور جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت جمہوری ملک ہے تو کشمیر میں مظالمانہ قوانین کو واپس لینا ہوگا ،بھارت کو قیدیوں کو رہا اظہارائے پر پابندیاں اٹھانا ہونگی،بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا