بونیر (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سفر کے دوران وزیراعظم نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، ،وفاقی وزراعطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم بونیر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں امدادی چیک تقسیم کریں گے.
