وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف حکومتی اداروں میں پبلک اور پرائیویٹ شعبوں سے اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف حکومتی اداروں میں پبلک اور پرائیویٹ شعبوں سے اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی وزیر اعظم نے کموڈور ریٹائرڈ محمد جواد اختر وزارت بحری امور میں ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دے دی کموڈور ریٹائرڈ محمد جواد اختر کی تعیناتی ایم پی ون سکیل کے مطابق تین سال کے لئے کی گئی ہے وزیر اعظم نے وزارت تجارت میں بھی پبلک اور پرائیویٹ شعبوں سے پانچ تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔

پبلک سیکٹر سے عمر داد آفریدی، جاوید اقبال خان، محمد حمود الرؤف کو وزارت تجارت میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی نجی سیکٹر سے محمد راؤف خان، رفعت انعام بٹ کو وزارت تجارت میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی وزارت تجارت کی تمام تعیناتیاں بھی ایم پی ون سکیل کے تحت تین سال کے لئے کی گئی ہیں۔