لیسکو ملازمین نے متاثرین کیلئے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرکے احسن اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے،وزیراعظم

لاہور( سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کے ملازمین کی جانب سے اپنی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیسکو ملازمین نے متاثرین کیلئے اپنی ایک دن کی تنخواہ، دو کروڑ روپے ، عطیہ کرکے ایک احسن اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

جمعہ کو وزیرِ اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انکو درپیش مسائل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔