وفاقی حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکی دنیا میں پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) وفاقی حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکی پٹرول کا ریٹ برقرار دنیا میں پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا پروگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو ایک سمری بھجوائی گئی تھی یہ جس میں بتایا گیا تھا اس وقت دنیا میں پٹرول کروڈ ائل کی قیمتیں کم ہیں ا نٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 269 روپے 99 پیسےفی لیٹر ہوگئی، جبکہ کروڈ ائیل 2019 کے ریٹ پر پہنچ گیا , 66.69 ڈالرپر بیرل ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کروڈ ائل کی قیمت 2019 کے ریٹ پر پہنچ چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی حالانکہ چیئرمین اوگرا نے وفاقی حکومت کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مکمل اگاہ کیا کہ پٹرول 2019 کے ریٹ پر ہے تاہم وفاقی حکومت نے پٹرول کا ریٹ برقرار رکھ کر عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا اس طرح دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی.