اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد اور ممتاز قبائلی شخصیت آصف سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم آصف سنجرانی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
