چین کی ورلڈ وار ٹو کی 80TH اینیورسری پریڈ ،ایشیا کے مضبوط ترین لیڈرز ایک ساتھ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )چین کی ورلڈ وار II کی 80ویں سالگرہ کی شاندار پریڈ کے موقع پر ایشیا کے طاقتور ترین لیڈرز ایک ساتھ نظر آئے۔ اس تاریخی تقریب میں چین کے صدر شی جی پِنگ، روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو پر داخل ہوئے، جس نے عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس پریڈ میں بھارتی وزیر اعظم کو دعوت نہیں دی گئی، جو خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ایشیا کے طاقت ور ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کی موجودگی پاکستان کی خطے میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔