قازقستان کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مرات نرطلیو13 رکنی وفد کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورہ نومبر میں ہونے والے قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ دورے میں نائب وزیراعظم مرات نرطلیو صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفود کی سطح مذ اکرات بھی ہوں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔