وزیراعظم شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کو سینٹ کا ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو سینٹ کا ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے راہنما رانا ثناء اللہ کو سینیٹ کا ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے رانا ثناء اللہ مؤثر قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے لئے سینیٹر کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں۔