حکومت نے عدم اعتماد پر از خود نوٹس کیس کے لارجر بینچ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ہے۔
اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کےتحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تین اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرکے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔