اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر مس ھائو نے پیر کو شنگھائی میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق مس ھائو نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک ایسا ہی چیمبر آف کامرس قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت اور خاتون اول نے ان کی تجویز کو سراہا اور ان کی کوششوں کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایسے چیمبر کے قیام سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
