اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان-ایران برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان-ایران کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کی تجدید کی۔