نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ایس سی او کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 2026-27 میں پاکستان میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس کی میزبانی شایان شان انداز میں ہونی چاہئے۔

اجلاس وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔