اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفدی سے فون پر گفتگو کی اور “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے رہائی پانے والے افراد کے لئے تعاون اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر اردن کے کردار کو سراہا۔
بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی عمان واپسی میں معاونت پر بھی اردن کا شکریہ ادا کیا جو جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور اردن کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔