اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کا خواہاں نہیں لیکن وہ افغان طالبان حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کا احترام کریں اور دہشت گرد تنظیموں بشمول ٹی ٹی پی/ ایف اے کے اور بی ایل اے/ایف اے ایچ کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرکے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔