ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ امن و آشتی کے ساتھ رہتے ہیں .وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دیوالی کی تقریب سرکاری سطح پر منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ امن و آشتی کے ساتھ رہتے ہیں اور سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔ پیر کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیوالی کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرکت پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کو سرکاری سطح پر منانے کا مقصد دنیا تک یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے ملک میں اقلیتیں امن و آشتی کے ساتھ رہتی ہیں اور اس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے ملک میں تمام اقلیتیں اچھے شہری کی طرح زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں مساوی حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے تحت تمام انسان برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بالخصوص وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا ہے جس کے لئے ہم سب ان کے شکر گذار ہیں ۔