نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد سفیر شفقت علی خان کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد سفیر شفقت علی خان نے یہاں الوداعی ملاقات کی۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے سفیر شفقت علی خان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے کردار کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ اہم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تجربے سے استفادہ کریں۔ انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔